• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین کارکردگی پر ٹریفک پولیس افسر کے لئے انعام کا اعلان

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں بہترین پولیسنگ کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک پولیس افسر نواز سیال کیلئے پولیس حکام کی جانب سے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی کے شہید ایس ایچ او حق نواز سیال کے بیٹے پولیس افسر محمد نواز سیال نے گزشتہ روز شارع فیصل سے آتے ہوئے میٹروپول ٹریفک سگنل توڑنے پر ایک جیپ سوار نوجوان کو روکا تھا،نوجوان جعفر جتوئی نے چالان کا سن کر اپنے تعلق دار بااثر پولیس افسران کے حوالے دیئے اور فون کرتا رہا، دن رات افسران کے ساتھ بیٹھنے کے دعوے کئے اور کہا کہ وہ اور ان کے دوست روزانہ سگنل توڑتے ہیں ان کا کبھی چالان نہیں ہوا آج کیوں پکڑا،نوجوان نے بدتمیزی بھی کی، پولیس آفیسر نے طویل دورانیے کی ویڈیو ریکارڈنگ کی ساتھ ہی اپنی پیشہ ورانہ گفتگو سے جعفر جتوئی کو رویہ بدلنے پر مجبور کیا،گاڑی کے کاغذات لے کر 420 روپے جرمانہ کیا،ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ٹریفک احمد اسحاق جہانگیر نے نوجوان پولیس آفیسر کے لئے انعام اور شاباش دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین