• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی نتائج پر تحفظات کے باوجود جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں، اسد اللہ بھٹو

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج پر تحفظات کے باوجود جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں، جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے جو شریعت کے نفاذ، اصلاح معاشرہ اور اسلامی، خوشحال اور کرپشن فری پاکستان کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرلیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن آباد زون گجروکے تحت اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں اجتماع میں انتخابی صورتحال کا جائزہ سمیت چرم قربانی مہم کی بھی منصوبہ بندی کی گئی، قیم زون امین اشعر، مقامی ناظم عبداللہ جاوید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا، اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ اس وقت اسلام و کفر کی کشمکش جاری ہے، پاکستان میں دینی جماعتوں کی ناکامی پر امریکا کی خوشی سے لیکر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان باطل قوتوں کی اسلام کی بڑہتی ہوئی دعوت اوردیندار قیادت سے بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے متحد ہوکر اسلام و ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قوم عقیدہ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالت اور نظریہ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،وفاقی وصوبائی حکومتوں کے ہراچھے کام کی حمایت کے ساتھ کرپٹ قیادت کے بلاتفریق احتساب اورحکمرانوں کے قوم سے کئے گئے وعدے بھی یاد دلاتے رہیں گے۔

تازہ ترین