• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم پر اہل علاقہ کا تشدد،پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود خادم حسین گوٹھ کچی آبادی کے خالی پلاٹ سے بچی کے شور پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور فوری طور پر بچی کو ایک شخص کے قبضے سے آزاد کرواتے ہو ئے اس کو تشدد کا نشانہ بنا نا شروع کردیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی اور ملزم کو تحویل میں لے لیا ،پولیس نے بتایا کہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے جبکہ ملزم 22سالہ فہیم کے خلاف مقدمہ نمبر 307/18زیر دفعہ 376/511درج کرلیا ہے،پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ بچی اسی علاقے کی رہائشی ہے اور ملزم نے بچی کواغوا کرنے کے بعد خالی پلاٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے،‎دوسری جانب واقعہ کی اطلاع پر پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے دعا بھٹو پہلے جائے وقوعہ اور بعد ازاں تھانے پہنچ گئیں اور لاک اپ میں موجود ملزم کو تھپڑ دے مارا۔
تازہ ترین