• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرمنتخب ہوکر ایوان صدرکے بجائے پارلیمنٹ لاجز میں رہونگا،عارف علوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے ان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی نے بھی صدرمنتخب ہونے کے بعد ایوان صدرکی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کا اعلان کردیا ہے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا اورکراچی والوں کا خاص طور پر مشکور ہوں،عوام سےتعلق ختم نہیں ہوسکتا،صدر رہ کربھی تعلق برقرار رکھناچاہتا ہوں،کراچی میں دیگرمسائل کے ساتھ خصوصی طورپرٹرانسپورٹ ،،پانی ،کچراسمیت دیگر تمام مسائل حل کیےجائیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے تبدیلی کاراستہ کھلا ہے،لوگوں کو نوکریاں ملیں گی جن کا وعدہ عمران خان نے کیا،بہت بڑی تبدیلی آنےوالی ہے ہرصوبے میں انسانی حقوق کاخیال رکھا جائے گا،ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو بھی کہتے ہیں کہ سندھ کے لیے مل کر کام کریں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا میری خواہش ہے کہ میں پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہوں صدر بننے کے بعد اگر مجھے اجازت ملی تو ایوان صدر میں نہیں پارلیمنٹ لاجز میں رہنا چاہوں گا۔
تازہ ترین