• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اب تعصب اور لسانی تفریق ختم کرنے کا وقت ہے،میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کو وب ڈیویلپمنٹ آپریشن کی ضرورت ہے،ایسے میں اب تعصب اور لسانی تفریق ختم کرنے کا وقت ہے، یہ عزم کریں کہ ہم بلاامتیاز و تفریق اس شہر کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں گے، یہ بات انہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے سفاری پارک میں منعقد ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی کے چیئرمین معید انور، چیئرمین لاء کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، چیئرمین ریکریشن کمیٹی حنیف سورتی، چیئرمین میڈیکل اینڈ ہیلتھ کمیٹی ناہید فاطمہ ، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن منصور قاضی، ڈائریکٹر سفاری کنور ایوب ، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما اور تحریک پاکستان میں حصے لینے والی بزرگ شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں، میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان کی پہچان کراچی ہے اور ہم نئی بننے والی وفاقی اور صوبائی حکومت سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ کراچی کو نظر انداز نہیں کریں گے، ہمیں اس شہر پر توجہ دینا ہوگی، یہاں کا سیوریج سسٹم تباہ ہوچکا ہے، یہ شہر پانی کی شدید قلت کا شکار ہے،ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر تباہ ہے، ایسے میں شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا مقصد صرف اور صرف اس شہر کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
تازہ ترین