• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارگٹ کلر و بھتہ خور سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر و بھتہ خور سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق رینجرز نے بلدیہ ٹائون میں کارروائی کرتے ہو ئے 2ملزمان حذیفہ ،عبدالحسیب کو گرفتار کر لیا جو کہ گینگ وار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ،مدینہ کالونی ،اتحاد ٹائون سے عطااللہ ،سلمان ،شیروز،رضوان کو گرفتار کر لیا جو کہ ڈکیتی میں ملوث ہیں ،عوامی کالونی سے 2ملزمان بخت اللہ اور شہباز علی کو گرفتار کرلیا جو کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی اور ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے،دریں اثنا فرئیر پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع پر مطلوب ٹارگٹ کلر مہیب سردار عرف کرم علی کو کینٹ اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق متحدہ لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم اور لیاری سیکٹر سے ہے ، ملزم کراچی آپریشن شروع ہو تے ہی گرفتاری کے خوف سے سیالکوٹ فرار ہو گیا تھا ،پولیس نے کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2012میں پولیس اہلکار شجاع شاہ کو اغوا کیا اور قتل کرنے کے بعد اس کی لاش نشتر روڈ پر واقع کچرا کنڈی میں پھینک دی ،2012میں ہی ایک شخص عثمان کو بھی اغوا کر کے قتل کیا اور لاش نشتر روڈ پر پھینکی ،ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمرا ہ سٹی الائنس کی ریلی پر فائرنگ و حملہ کیا تھا جبکہ اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگر علاقوں سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 123/18درج کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔‎
تازہ ترین