• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رب نواز آفریدی کی نماز جنازہ اور تدفین ،جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی شرکت

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جے آئی یوتھ ضلع بن قاسم کے نائب صدر رب نواز آفریدی روڈحادثے میں انتقال کرگئے ، نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کردی گئی جبکہ مولا مدد قبرستان میں سپردخا ک کیا گیا]نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، امیرجماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبد الجمیل ، امیر ضلع شرقی یونس بارائی وجماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران ،دوست احباب اوررشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔علاوہ ازیں رب نواز آفریدی کے انتقال پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء برجیس احمد ،ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر ،مسلم پرویز،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹری سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی ،حافظ عبد الواحد شیخ ،انجینئر عبد العزیز ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
تازہ ترین