• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلائشیں بروقت اٹھانے اورصفائی کے انتظامات سے متعلق بلدیہ جنوبی کا پلان تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈسڑکٹ میونسپل کارپوریشن سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہاہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور صحت وصفائی کے خصوصی انتظامات کے سلسلے میں ایک جامع پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت ڈسڑکٹ سائوتھ کے13 اہم مقامات بشمول ککری گرائونڈ، قسمت سینما، مشاملی روڈ،اردوبازار،گلاس ٹاور،بوٹ بیسن، حبیب بینک پلازہ ،کھڈامارکیٹ،پکچرروڈ،مرزا آدم خان روڈا،راحت ہوٹل،چاکیواڑااور فوارہ چوک گارڈن پر کلیکشن پوانٹس بنائے جائیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی دفتر میں عیدالاضحی کے سلسلے میں قربانی کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے مکمل کئے گئے انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں میونسپل کمشنر برکت میمن، یونین کونسلز کے وائس چیئرمینز،ڈپٹی ڈائیریکٹر سالڈویسٹ سائوتھ خالد ہاشمی ،اسسٹنٹ ڈائیریکٹرمقصود سومرو،ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد ناصر ،چیف سینٹری انسپکٹرز و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی چیئرمین ملک محمد فیاض نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کی غرض سے کھودی گئی ٹرینچزکی تعدادمیں اضافہ بھی کیاگیاہے منصوبے کے تحت ڈی ایم سی سائوتھ انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے مقامات پر فنائل سے دھلائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے بعد سوزوکیوں اور ٹینکرزکی مددسے خوشبودار اسپرے بھی کیاجائے گا۔
تازہ ترین