• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف ملی مسلم لیگ کے تحت مظاہرے

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف ملی مسلم لیگ کے تحت کراچی کے تمام صوبائی حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، شہر کے 44 مقامات پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر ناموس رسالت کے تحفظ اور ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے گستاخانہ اقدام کے خلاف جملے درج تھے،اس موقع پر مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی نئی حکومت سے حرمت رسولؐ کی خاطر قائدانہ کردار ادا کرنے اور ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، طارق روڈ، محمود آباد، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، سائٹ ایریا، لیاری، ملیر، کورنگی و دیگر مقامات پر بڑے مظاہرے کیے گئے، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ایمان کا حصہ ہے، جس کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ لے کر کسی کے جذبات سے کھیلنا ناقابل برداشت ہے۔
تازہ ترین