• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بچوں کی جان بچاتے ہوئے ڈوبنے والے سعودی جوان ہمارے محسن ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو امریکی بچوں کو دریا میں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے خود پانی میں ڈوب جانے والے دو سعودی طلباء کے والدین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر کی طرف سے دو امریکی لڑکوں کو ڈوبنے بچاتے ہوئے خود دریا کی لہروں کی نذر ہونے والے سعودی طلباء ذیب بن مانع الیامی اور جاسر بن دھام الیامی کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ برقی تعزیتی پیغامات میں دونوں خاندانوں سے کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو دونوں نوجوانوں کی المناک موت پر گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ریاست ماسی چیوسٹس میں دریا میں ڈوبتے دو بچوں کو بچا کر امریکی قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ امریکی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ان سعودی طلباء کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔

تازہ ترین