• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، شراب پینے سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی

کانپور(آئی این پی ) یوپی میں کانپور کے کرنل گنج علاقے میں شراب پینے سے منع کرنے پر ایک شخص نے بیوی کی زبان کاٹ دی۔اہلیہ اس کی شراب پینے کی لت سے پریشان ہوکر اکثر وبیشتر روک ٹوک کیا کرتی تھی ، ایس ایچ او کرنل گنج اتل سریواوستونے بتایا کہ شراب پینے کی لت پر شوہر بیوی میں لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا تھا اور طیش میں آکر قینچی سے بیوی کی زبان کاٹ دی۔ خاتون کی چھوٹی بیٹی کی تحریری شکایت درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔

تازہ ترین