• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی سپریم کورٹ نے بھی پارلیمانی انتخابات کی توثیق کر دی

بغداد (جنگ نیوز) عراق میں اتوار کے روز سپریم کورٹ نے بارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے حتمی نتائج کی توثیق کر دی ہے۔ ان انتخابات پر دھاندلی کے الزامات کی بعد کئی طرح کے شکوک و شبہات پیدا ہو گئے تھے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی کی گئی تھی۔ اتوار کو عراق کی اعلیٰ ترین عدالت نے متفقہ طور پر ان انتخابی نتائج کی توثیق کی۔ ان انتخابات میں 329 رکنی عراقی پارلیمان کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی، جس میں مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے انتخابی اتحاد نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔
تازہ ترین