• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تعینات پولیس اہلکار معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ملیر نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔ذرائع کے مطابق معطل پولیس اہلکار محمد نواز جرائم میں ملوث تھا،ایس ایس پی شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ نیو سبزی منڈی آ نے اور جانے والی گاڑیوں سے پیسے وصول کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں،ایس ایس پی ملیر نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اس پر فوری عمل کیا جائے،چیکنگ پوائنٹ پر شہریوں سے چیکنگ کے دوران رقم وصولی کی شکایات پر بھی اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی،رات گئے ایس ایس پی ملیر شیراز نذیر کی ضلع ملیر پولیس کو ہدایات۔
تازہ ترین