• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شا ہ لطیف ٹاؤن، نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان گھر میں آوان بم پھینک کر فرار،2خواتین زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شا ہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود منزل پمپ کے قریب کھوئی گوٹھ اکمل محلہ میں واقع غلام نبی بلوچ کے گھرمیں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان آوان بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں 2 خواتین 30سالہ ماہ جبیں دختر محمد موسی اور 25سالہ حمیرا بی بی زوجہ غلام نبی زخمی ہو گئیں جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہو تا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین