• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 3نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق میٹروول فوجی گرائونڈ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ عاطف ولد عالم جاں بحق ہوگیا۔کورنگی کراسنگ نئی آبادی کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے 13سالہ سورج ولد نادر جاں بحق ہوگیاجس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالےکردی۔سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کےقریب گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ سجاد حسین ولاد منصور حسین جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،متوفی مظفر آباد کارہائشی اور مزدور تھا۔
تازہ ترین