• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری سیکریٹری کے گھر رہوں گا، 2 ملازم، 2 گاڑیاں رکھوںگا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں احتساب کا نظام اپنے آپ سے شروع کروں گا۔ میں وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہ رہا میں ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہوں گا جو 3 بیڈ رومز پر مشتمل ہے ۔ صرف 2 ملازم رکھوں گا 2 گاڑیاں رکھوں گا ۔ اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی بلٹ پروف گاڑیوں کو نیلام کروں گا، تمام گورنر ہاؤسز اور 2 وزیر اعلیٰ ہاؤسز میں سادگی لیکر آئیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے گھر بنی گالہ میں ہی رہنا چاہتا تھا لیکن ہماری ایجنسیز نے بتایا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے سیکورٹی کی ضرورت ہے اس لئے میں یہاں رہ رہا ہوں ورنہ میں بنی گالہ رہ سکتا تھا تاکہ کوئی خرچہ نہ ہو ۔عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی گاڑیوں کی نیلامی کرینگے اور یہ سارا پیسہ قومی خزانے میں جمع کروائیں گے ۔ تمام گورنر ہاؤسز اور 2 وزیر اعلیٰ ہاؤسز میں سادگی لیکر آئیں گے ۔ اپنے خرچے کم کریں گے ہم عوام کو بتائینگے کے پہلے کیا خرچے تھے اور اب کیا خرچے ہیں ۔ ہمارا کوئی گورنر گورنر ہاؤسز میں نہیں رہے گا ۔ ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو فیصلہ کرے گی کہ ہمیں ان بڑے بڑے گھروں کا کیا کرنا ہے۔

تازہ ترین