• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر جگہ مافیا بیٹھے ہیں، ملک بچے گا یا کرپٹ لوگ ، وزیر اعظم عمران خان

لاہور (مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر جگہ مافیا بیٹھے ہیں، اب ملک بچے گا یا کرپٹ لوگ بچیں گے۔ جب ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا تو یہ شور مچائیں گے ، جمہوریت بھی خطرے میں پڑے گی۔ جو لوگ عوام کے دشمن ہیں وہ میرے دشمن ہیں ۔ چوروں کو پکڑنے میں میری مدد کریں گے۔ عوام کا پیسہ ملک سے باہر لے جانے والا قوم کا دشمن ہے۔ ہم نے اس ملک کی حفاظت کرنی ہے ۔ ایک دن آئے گا کہ پاکستان میں کوئی زکوۃ ة لینے والا نہیں ہو گا ۔ ہمارا ملک غریب ملکوں کی مدد کیا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون سازی کریں گے جسے ʼوسل بلوؤر ایکٹ کا نام دیا جائے گا۔ اس قانون کے تحت سرکاری محکموں میں جو بھی شخص کرپشن کی نشاندہی کرے گا اس کے نتیجے میں کرپشن کرنے والے شخص سے برآمد ہونے والی رقم کا 20 فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج سے 10 سال قبل پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا ۔ گزشتہ 10 سال میں 22 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہم اس بات کو سامنے لے کر آئیں گے کہ یہ پیسہ کدھر گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں قرضوں کے اوپر سود دینے کے لئے مذید قرضے لینے پڑتے ہیں ۔ 2013 میں پاکستان پر 60 ارب ڈالر بیرون ملک کا قرضہ تھا جو آج 95 ارب ڈالر ہے ۔ اس وجہ سے روپے کے اوپر پریشر ہےہمارے تمام صاحب اقتدار ، اقتدار میں آتے ہی پیسہ بنانے کے لئے ہیں۔ 

تازہ ترین