• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں نے جو کہا نہیں ہوسکتا وہ کرکے دکھایا، وزیراعظم

لاہور (مانیٹرنگ سیل) قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے طویل جدوجہد کے دوران ساتھ دینے والوں کا شکرگزار ہوں، میرا ساتھ دینے پر اپنے گھر میں مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ کس ٹانگہ پارٹی کے ساتھ لگے ہوئے ہو۔ کئی لوگوں نے جوکہا نہیں ہوسکتا وہ کرکے دکھایا ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی 22سالہ سیاسی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو کبھی کیرئیر نہیں سمجھا،پاکستان کو فلاحی ریاست اور اقبالـؒ اور قائدؒ کا پاکستان بنانے کا خواب لے کر سیاست میں آیا۔میں سیاست میں اس لئے آیا کہ پاکستان کو ویسا ملک بنائیں جیسا اسے ہونا چاہیے ۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے شروع میں کچھ پرانے سیاسی ساتھیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھی احسن رشید جو 22 سال پہلے میرے ساتھ تھے اور کینسر کی وجہ سے خدا کو پیارے ہو گئے ۔ 22 سال قبل ہمارے ساتھ سلونی بخاری بھی تھیں وہ بھی اس دنیا میں نہیں رہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں ان تمام کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نئے پاکستان کیلئے میرے سیاسی سفر کے دوران میرے ساتھ جدوجہد کی۔

تازہ ترین