• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس سے نکلا ہوا بچہ جج، جرنیل، انجینئر یا ڈاکٹر کیوں نہیں بنتا

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیر اعظم عمران خان نےقوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ہنگامی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، دوکروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں انہیں تعلیم دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ زور سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے لگانا ہے تاکہ غریبوں اور امیروں کو یکساں تعلیم مل سکے۔ ساتھ ہی مدرسے میں زیر تعلیم بچوں کو نظر انداز نہیں کرنا،اس کیلئے اصلاحات کرینگے، انہوں نے کہاکہ مدارس سے نکلاہوابچہ جج ،جرنیل ،انجینئریاڈاکٹرکیوں نہیں بن سکتا،میں چاہتا ہوں کہ مدرسوں میں پڑھنے والے بچے بھی آگے چل کر ڈاکٹر، انجینئر بنیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے پتہ ہے کہ تنخواہ دار طبقہ کس طرح قربانی دے رہا ہے ٗ دو دو نوکریاں کرکے بچوں کو تعلیم دلوا رہا ہے ٗ،کے پی کے میں ڈیڑھ لاکھ بچہ سر کاری سکولوں میں آیا ہے ٗ بہت زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔اور اگر انہیں تعلیم نہ دی گئی تو ان بچوں کا کیا ہوگا۔ 

تازہ ترین