• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی ختم کرنے کیلئے پورے ملک میں شجر کاری مہم شروع کریں گے

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آلودگی ختم کرنے کیلئے پورے ملک میں شجر کاری مہم شروع کرنے کرینگے۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان میں اربوں درخت لگانے ہیں ۔ اگر درخت نہ لگائے تو ملک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آجائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے آلودگی کو کنٹرول کرنا ہے ۔ گندگی کا خاتمہ کرنا ہے ۔ ہمارے ملک میں انتہا کی گندگی پھیل گئی ہے ۔ ہم سمندر کو بھی گندہ کر رہے ہیں ۔ دریاؤں اور ہواؤں کو صاف کرنا ہے ۔ پانچ سال بعد پاکستان صاف ستھرا نظر آئے۔

تازہ ترین