• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی میڈیا کی عمران خان کے بطور وزیراعظم انتخاب اور حلف برداری کی تقریب کی بھرپور کوریج

اسلام آباد(اے پی پی)چینی میڈیا نے پارلیمان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں عمران خان کے بطور وزیراعظم انتخاب اور حلف برداری کی تقریب کی بھرپور کوریج کی ہے۔ چین میں انگریزی زبان کے واحد ٹی وی چینل چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن ، چینی زبان کے مختلف ٹی وی چینلز، انگریزی اخبارات بشمول گلوبل ٹائمز، چائنہ ڈیلی ، پیپل ڈیلی سمیت دیگر مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے اخبارات اور ویب سائیٹس پر بھی وزیر اعظم پاکستان کے انتخاب اور تقریب حلف برداری کی نمایاں اور بھرپور انداز میں کوریج کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹی وی چینلز نے خصوصی رپورٹس نشر کی ہیں جبکہ چین کے اخبارات نے عمران خان کی 22سالہ طویل سیاسی جدوجہد کے حوالے سے خصوصی مضامین بھی شائع کئے ہیں۔
تازہ ترین