• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی تقریرسے پہلے سورہ رحمٰن کی تلاوت ‘خطاب ایک گھنٹہ 9منٹ جاری رہا‘سب سے پہلے کارکنوں کا شکریہ اداکیا

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب سے پہلے قاری نجم مصطفی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی‘ انہوں نے سورہ رحمن کی ابتدائی 13 آیات تلاوت کیں اور ان کا ترجمہ بھی پڑھا‘ وزیراعظم عمران احمد خان کے خطاب سے قبل حسب روایت قومی ترانہ بجایا گیا۔تلاوت کلام پاک اورقومی ترانہ کے بعد نومنتخب وزیراعظم کا قوم سے خطاب شروع ہوا۔نومنتخب وزیراعظم عمران احمد خان نیازی نے 9بج کر36منٹ پر قوم سے اپنا پہلا خطاب شروع کیا جو ایک گھنٹہ اور9منٹ تک جاری رہا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے آغاز میں پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی 22 سالہ جدوجہد کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ وفات پا جانے والے احسن رشید اور سلونی بخاری کا خاص طور پر ذکر کیا۔
تازہ ترین