• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو ایف آئی اے کے ذریعہ خود پکڑونگا، عمران

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو ایف آئی اے کے ذریعہ خود پکڑوں گا، وزارت داخلہ اسی لیے میں اپنے پاس رکھی ہے۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوںنے کہاکہ وزارت داخلہ اپنے پاس رکھوں گا، ایف آئی اے کے ذریعے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پوری نظر رکھوں گا۔ انہوںنے کہاکہ جب ہم کرپٹ لوگوں کے اوپر ہاتھ ڈالیں گے توشور مچائینگے،ڈیپارٹمنٹ میں مافیا بیٹھا ہوا ہے، ہر جگہ پر ایسے لوگ ہیں جو کرپٹ نظام سے پیسہ بناتے ہیں، یہ سڑکوں پر آئیں گے، جمہوریت کبھی خطرے میں آجائیگی مگر آپ نے میرے ساتھ کھڑے رہنا ہے،یا یہ ملک بچے یا کرپٹ لوگ بچیں گے، اللہ نے صلاحیت دی ہے میں مقابلہ کرونگا۔
تازہ ترین