• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے پہلے قانون کی بالادستی ،اس کے بغیرقوم نہیں اٹھ سکتی،وزیراعظم

اسلام آباد(این این آئی )وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ سب سے پہلے قانون کی بالادستی آتی ہے، اس کے بغیر قوم نہیں اٹھ سکتی ۔ اللہ نے نبی ؐ نے فرمایا کہ اگر میری بیٹی بھی قانون توڑے گی تو اسے سزا دونگا، حضرت عمر اور حضرت علی عدالت میں گئے،حضرت علی ؐیہودی شہری سے کیس ہار جاتے ہیں ٗ خلیفہ بھی قانون کے نیچے ہے ٗاقلیتیں بھی برابر کے شہری ہیں ،وزیراعظم نے کہاکہ اللہ کے نبی نے زکواۃ کا نظام قائم کیا، اسے پروگریسیو ٹیکسیشن کہتے ہیں، آج مغرب اس پر عمل کررہا ہے، سوئیڈن، ناروے وغیرہ میں ایسا ہی نظام قائم ہے۔ انہوںنے کہاکہ جس کے پاس جتنا زیادہ پیسہ ہوگا اس پر اتنی زیادہ ذمہ داری ہوگی ٗیہ آج مغرب کے اندر ہے ٗٹیکسوں سے نیچے طبقے کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں ٗبے روز گاروں کو پیسے ملتے ہیں ٗ عدالت میں جائیں تو حکومت وکیل کر کے دیتی ہے ٗ زکواۃ کے پیسے سے یتیموں ٗبیوائوں کی مدد کی جاتی ہے ٗ حضرت عمر کہتے تھے کہ کتا بھی مرے تو میں ذمہ دار ہوں ٗ صرف انسانوں کی نہیںبلکہ جانوروں کی بھی ذمہ داری تھی ٗ مغرب میں بھی جانور بھوکے نہیں سوتے ٗ ان کیلئے بھی ہسپتال ہیں آج ہمارے انسانوں کا حال ہے ا ن سے بدترہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مغرب میں بہترین میرٹ کا نظام ہے ٗ خالد بن ولید کو میرٹ پر سپہ سالار بنایا گیا ٗ اللہ کے نبی ؐکی ساری چیزیں مغرب میں ہیں یہاں نہیں، جو ملک کا خلیفہ اور سربراہ تھا سب سے پہلے صادق اور امین ہوتا تھ،برطانیہ کا وزیر اعظم جھوٹ بولنے پر نکالا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حضرت عمر ؓنے بھی عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا ٗحضرت ابو بکر ؓجب خلیفہ بنے تو کپڑے کی دکان فوری طورپر بند کر دی تھی، آج مغرب کے اندر قانون ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے جنتے بھی صاحب اقتدار ہیں، اقتدار میں آنے سے پہلے کیا تھا آج کیا ہیں،اقتدار میں آتے ہی پیسہ بنانے کیلئے ہیں ۔ 
تازہ ترین