• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کی نااہلی، شہر بکرا منڈی میں تبدیل، گندگی، ٹریفک جام

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کو انتظامیہ کی نااہلی نے بکرا منڈی میں تبدیل کر دیا ہے،بیوپاری اپنے جانور بکرا منڈیوں کے لیے مخصوص مقامات کو چھوڑ کر شہر کے گلی کوچوں میں لے آئے ہیں۔جس کی وجہ سے شہر جو پہلے ہی کچرے کی وجہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا تھا مزید گندا ہوگیا ہے جبکہ جگہ جگہ بکرا منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل الگ پیدا ہوچکا ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صوبائی اور شہری انتظامیہ نے اس طرف سے آنکھیں بند کر لیں ہیں یا اس وجود ہی نہیں ہے کیونکہ ان منڈیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ جگہ جگہ گلیوں اور محلوں اور سڑکوں پر قائم کی جانے والی غیر قانونی بکرامنڈیاں ایک جانب تو ٹریفک کی معمول کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں تو دوسری جانب عوام کیلئے آمد ورفت میں پریشانی پیدا کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں بیمار جانور ممکنہ طور پر کانگو وائرس کا سبب بن سکتے ہیں جو انسانوں کے لئے جان لیوا بیماری ہے۔ اس لئے ہر جگہ بکرامنڈی قائم کرنے کے بجائے صرف اُن مقامات پر جانور کھڑے کئے جائیں کہ جہاں قانونی طو رپر بکرامنڈی لگانے کی اجازت ہے۔ اس صورتِ حال سے ایک جانب تو عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب خطرناک بیماری کانگو وائرس کے پھیلنے کے خطرات کو نظرانداز نہیںکیا جاسکتا کیونکہ اس جان لیوا بیماری کا جراثیم مویشیوں سے ہی پھیلتے ہیں۔
تازہ ترین