• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی عید کے دنوں میں اے ٹی ایمز میں کرنسی کا وافر اسٹاک رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے دنوں میں اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھیں تاکہ اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرنے والے بینکوں کے کھاتہ داران کو عیدالاضحی کے ایام میں رقم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل ےا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے نیز تمام بینکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی اے ٹی ایم مشینوں کی ورکنگ بھی چیک کرتے رہیں ورنہ کوئی مشین بند ہونے پرا ن کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سٹیٹ بینک کے ذرائع نے بتا یا کہ مختلف بینکوں کے کھاتہ داران کی جانب سے سٹیٹ بینک کے مجاز حکام کے علم میں ےہ بات لائی گئی ہے کہ گذشتہ عید کے موقع پر اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی ختم ہو گئی تھی جبکہ کئی مشینیں آؤٹ آف آرڈر بھی تھیں جس کے باعث اے ٹی ایم صارفین کو عید کے ایام میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے اہم معمولات کی سرانجام دہی میں بھی سخت دشواری پیش آئی۔ انہوںنے بتا یا کہ تمام بینکوں کے حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اے ٹی ایم مشینوں کی ورکنگ کو چیک کریں اور چھٹیوں کے دوران بھی اے ٹی ایم مشینوںمیں وافر کرنسی موجود رکھی جائے۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں کسی غفلت ےا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین