• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے ناصر درانی کو لا رہا ہوں، عمران خان

لاہور (مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم پولیس کا نظام ٹھیک کریں گے، مجھے خوشی ہے کہ خیبر پختونخوا کا نظام ٹھیک ہو گیا ہے اور میں نے وہاں پولیس اصلاحات کرنے والے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی سے گزراش کی ہے کہ وہ پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کریں۔ عمران خان نے بتایا کہ میری ان سے بات ہو گئی ہے اور وہ اس حوالے سے کردار ادا کرنے پر تیار ہو گئے ہیں،وہ پنجاب حکومت کے مشیر ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیلوں میں بھی غریب لوگ ہی نظر آتے ہیں، ہم وکیلوں کو بھیجیں گے کہ دیکھیں کہ قیدیوں کے مسائل کیا ہیں اور مقدمات کیا ہیں، کئی لوگ صرف اس لئے قید ہیں کہ انکے پاس وکیلوں کی فیس نہیں ہے۔
تازہ ترین