• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا اختیار، رابطہ کمیٹی کا خیرمقدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کا ر طے کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم چیف الیکشن کمشنرکے اس فیصلے کا نہ صرف خیر مقدم کرتی ہے بلکہ اس ضمن میں ہر قسم کے تعاون کے لیے بھی تیار ہے ،کیونکہ سمندر پار پاکستانیوں کا پاکستان کی ترقی اور زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور برقراررکھنے میں کلیدی کردار رہا ہے، انہیں ووٹ کا حق ملنا ان کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے عدالت عظمیٰ نے پورا کیا ۔رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے سمندرپار پاکستانیوں کےکردار کو اور وسعت دی جائے گی۔
تازہ ترین