• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطہ کمیٹی ، خالدمقبول و فروغ نسیم کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی توثیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے امید ظاہر کی ہے کہ عمرا ن خان کی قیادت میں ملک حقیقی تبدیلی کی جانب بڑ ھے گا، جس کے ثمرات نچلی سطح تک عوام میں پہنچیںگے۔ رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس اتوار کویہاں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں ہو ا،جس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل اور اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صو رتحا ل پر تبادل خیا ل کیا گیا جبکہ ڈاکٹرخالد مقبو ل اور بیرسٹر فروغ نسیم کے بحیثیت وزیر وفاقی کابینہ میں شمولیت کی باقاعدہ تو ثیق کی گئی ۔رابطہ کمیٹی نے ملک میں پر امن انتقال اقتدار اور حکومتوں کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں جموری روایات فروغ پار ہی ہیں جو ملک اور قو م کے لئے مفید ہو گا ۔
تازہ ترین