• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی بیٹسمین ہویابائولرعمران خان سب سے کام لیں گے ،عارف علوی

کراچی(نیوز ایجنسی) پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کوئی بھی بیٹسمین ہو یا بائولرعمران خان سب سے کام لیں گے، صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں،ہرصوبے میں انسانی حقوق کاخیال رکھاجائے گا، عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا،ملک میں بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے،تبدیلی کاراستہ کھلا ہے ،عمران خان آج روڈ میپ کا تعین کریں گے۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کاخاص طور پر مشکور ہوں ،صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں،ہرصوبے میں انسانی حقوق کاخیال رکھاجائے گا،کراچی میں بالخصوص ، ٹرا نسپو ر ٹ ،پانی ،کچراسمیت تمام مسائل حل کیے جائیں گے،عوام سے تعلق ختم نہیں ہوسکتا،صدررہ کربھی تعلق برقرار رکھنا چاہتاہوں۔عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے،لوگوں کو نوکریاں ملیں گی جن کا وعدہ عمران خان نے کیا،تبدیلی کاراستہ کھلا ہے ،عمران خان آج روڈ میپ کا تعین کریں گے،عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا،جیسابھی بالر ہے جیسابھی بیٹسمین ہے عمران خان سب سے کام لے لیں گے۔
تازہ ترین