• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن،پی آئی اے فلائٹ اسٹیورڈ سے 12 موبائل فونز برآمد ،حراست میں لے لیا گیا

لندن(این این آئی) برطانوی حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا ایک فلائٹ اسٹیورڈ کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے پی آئی اے ملازم سے 12 موبائل فونز برآمد کیے اور یہ ملازم پی کے 758 کے عملے میں شامل تھا ٗذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازم سے موبائل فونز معمول کی چیکنگ کے دوران برآمد ہوئے۔ہیتھررو ایئرپورٹ پر پی ائی اے کے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار فلائٹ اسٹیورڈ شہباز برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتارملازم کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے فلائٹ روانہ کردی گئی ٗ برطانوی کسٹم حکام کی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین