• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(نیوز ایجنسیز)وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں آزاد رکن اسمبلی جگنو محسن نے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کو ووٹ کاسٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میںپنجا ب اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔آزادارکان نے اپناووٹ پی ٹی آئی کے پلڑے میں ڈال دیا،پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ اور آزادرکن اسمبلی جگنو محسن ،احمدعلی او لکھ اور راہ حق پارٹی کے محمد معاویہ نے بھی اپنا ووٹ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کوکاسٹ کیا۔واضح رہے کہ معروف صحافی اور چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے مٹکے کے نشان پر اوکاڑہ کے حلقے پی پی 184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن تھا اور مخالف امیدوار کو شکست دیدی تھی۔
تازہ ترین