• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر

وزیر اعظم عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کومعاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

وزیر اعظم نے اپنےکیے گئے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اور احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد خود سے احتساب شروع کرنے کا اعلان کیا تھاجبکہ انہوں نے گزشتہ روز قوم سےکیے گئے اپنے پہلے خطاب میں ملک بھر میں اس حوالے سے اصلاحات نافذ کرنے کا بھی کہا تھا۔

یاد رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق اسپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور انہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے۔

تازہ ترین