• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی نظام حکومت میں کرپشن و بد عنوانی کی جگہ نہیں ہے، محمود خان

خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہناہے کہ صوبائی حکومت ایسا نظام وضع کرے گی جس میں کرپشن، اقرباء پروری اور بد عنوانی کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سےمحمود خان نےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔

اس موقع پر محمود خان کا کہناتھا کہ صوبہ میں معاشی طور پر ایک مستحکم یونٹ بننے کی صلاحیت موجود ہے، صوبے کے سیاحتی مقامات اور دیگر وسائل کو ترقی دے کر معیشت کی بنیاد بنائی گئی جبکہ فاٹا اصلاحات پر تیز رفتار عمل درآمد اور نئے اضلاع کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے اضلاع میں میرٹ پر بھرتیاں کریں گے تاکہ قابل لوگ آگے آئیں جو اپنی ترقی بہتر طریقے سے پلان کر سکیں۔

وزیر اعلیٰ کےپی کے نے یہ بھی کہا کہ اداروں اور مواصلاتی نیٹ ورک کو مضبوط بنایا جائے گا۔

تازہ ترین