• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ،ہالینڈ کاناظم امور دفتر خارجہ طلب

پاکستان نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے معاملے پر ہالینڈ کے ناظم امور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر شدید احتجاج کیا گیا، اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس میں اس حوالے سے شدید مذمت کی گئی ہے ،پاکستانی سفیر کو او آئی سی ممبر ممالک سے مل کر معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو بھی یواین کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ معاملے اٹھانے کا کہہ دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں کا معاملہ او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کےاجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ ہیگ میں پاکستانی سفیرکوہالینڈ کی حکومت کے ساتھ معاملہ پوری قوت سے اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

دفتر خارجہ نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے پر ہالینڈ کو اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

تازہ ترین