• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندونیشیا :زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 13ہوگئی

انڈونیشیا کے جزیروں لومبوک اور سمباوا میںاتوار کو آنے والے 6اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ زلزلے سے ڈیڑھ ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے،ہارٹ اٹیک اور عمارتیں گرنے سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لومبوک میں رواں ماہ کے آغاز میں شدید زلزلے سے 400 سے زائدافراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین