• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں نے پاؤں زمین پرنہیں لگنے دیئے، سدھو

سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایسی شاندار مہمان نوازی کی کہ پاؤں زمین پرنہیں لگنے دیئے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے وطن واپس لوٹ کر بھی پاکستان کی مہمان نواز کی تعریفوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ گزشتہ روز عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد واپس بھارت لوٹ چکے ہیں۔

بھارت واپسی پر ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ انہوں نےحلف برداری کی تقریب میں مجھےدیکھ کرجھک کرسلام کیاتو میں نے بھی دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا۔


انٹرویو میں انہوں نے آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آرمی چیف نےمجھ سے کہا کہ ہمیں بہادرلوگ پسند ہیں اور آپ نےیہاں آکر بہت بہادری کا مظاہر ہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹرکا شمار عمران خان کے دوستوں میں ہوتا ہے وہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئے جہاں وہ میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے،انہوں نے بھارت واپسی پرلاہور کے ٹکسالی بازار سے خریداری کی جہاں شہریوں نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔

تازہ ترین