• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے ،قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری، نامزد گورنر پنجاب چوہدری سروراور چیف سیکرٹری سمیت سول و عسکری افسران نے شرکت کی۔

تقریب حلف برداری کےبعدوزیراعلیٰ عثمان بزدارذاتی گاڑی میں بغیر پروٹوکول کےوزیراعلیٰ آفس پہنچےجہاں پولیس دستے نے انھیں سلامی دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عملے سے ملاقات میں وزیراعظم کے سادگی اور بچت ویژن کو اپنانے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین