• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ محمدحسن جوادی شہید کے قاتلوں کوگرفتارکیا جا ئے، ایم ڈبلیو ایم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مجلس وحد ت المسلمین اور اصغر یہ اسٹو ڈ نٹس حیدرآباد کے رہنماوں حبدار علی، جا ویدعلی شا، علا مہ گل حسن مر تضوی اور علا مہ عمران علی جعفری سمیت دیگر رہنماؤں نے حیدرآباد پریس کلب میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا ہے کہ نامور شیعہ عالم دین علا مہ حیدر علی جوادی کے بیٹے علا مہ محمد حسن جوادی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کر دار تک پہنچا یا جا ئے، بصورت دیگر عید الا ضحی کے روز بازوؤں پر سیا ہ پٹیاں باندھ کر قتل کے خلاف احتجاج کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ علا مہ حیدر علی جوادی نے نصف صدی تک اپنی زند گی کا حصہ معاشرے میں علم و اسلامی تبلیغ کی خاطر صرف کیا لیکن اس کے با وجود ایسی شخصیت کے بیٹے علا مہ محمد حسن جو ادی کو ریا ستی اداروں نے چند ما ہ قبل بے گنا ہ اغو اءکیا اور تشد د کرکے شہید کر دیا۔ انہو ں نے کہا کہ علا مہ محمد حسن جو ادی شہید کی اسلامی خد ما ت پورے سندھ میں قابل تعریف ہیں لیکن افسوس ایسی شخصیت کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے۔

تازہ ترین