• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی جہادیوں کو مبینہ ادائیگیوں پربند کی گئی لاکھوں پونڈز کی امدادی سکیم بحال

لندن ( نیوز ڈیسک ) حکومت نے شام میں سویلین پولیس فورس کو تربیت فراہم کرنے کیلئے لاکھوں پونڈز کی ایک متنازع امدادی سکیم بحال کر دی ہے جسے فورس کی جانب سے مبینہ طور پر انتہاپسندوں کو کیش فراہم کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔گارڈین کے مطابق برطانیہ کی حمایت سے شروع کی گئی اس سکیم کو گزشتہ سال نومبر میں اس وقت معطل کیا گیا جب تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ فری سیرین پولیس عسکریت پسندوں کو ادائیگی کر رہی ہے، اس نے اپنے پے رول پر مر جانے والے اور فرضی نام شامل کر رکھے ہیں اور ایسی عدالتوں کے ساتھ کام کر رہی ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس اور 2014 سے پروجیکٹ چلانے والے برطانوی کنٹریکٹر ایڈم سمتھ انٹرنیشنل نے مشترکہ طور پر بی بی سی پینوراما رپورٹ ’’ جہادی یو پے فور‘‘ پر فوری انٹرنل اور تھرڈ پارٹی تحقیقات کی۔ تاہم صرف پانچ ہفتے بعد ’’ دی جسٹس اینڈ کمیونٹی سیکورٹی سکیم ( اے جے اے سی ایس) مکمل طور پربحال کر دی گئی۔وزیر خارجہ بورس جانسن نے شیڈو وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقیات کیٹ اوسامر کے نام لکھے گئے خط میں بتایا ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات میں یہ واضح ہو گیا کہ نہ تو حکومت اور نہ ہی اے ایس آئی کسی غلط کام میں ملوث ہے۔
تازہ ترین