• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں سے ہزاروں مریضوں کا ریکارڈ ضائع ہونے پرفراڈ کا خدشہ

لندن ( نیوز ڈیسک ) این ایچ ایس ہسپتالوں سے گزشتہ سال ہزاروں کاغذات اور الیکٹرانگ رکارڈ ضائع ہو جانے کے باعث مریضوں کی سیفٹی کو خدشات لا حق ہو سکتے ہیں۔ دی ٹائمز کے مطابق فریڈم آف انفارمیشن کے قانون کے تحت حاصل اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال مریضوں کے تقریباً 10000 ریکارڈز ضائع ہو گئے۔لاپتہ ہو جانے والے ریکارڈز میں کاغذ اور الیکٹرونک دونوں شامل ہیں جس کے نتیجے میں مریضوں کی سیفٹی اور اعدادوشمار کی سیکورٹی پر تشویش پائی جاتی ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ایسے ریکارڈز کی ڈارک ویب کو فروخت اور شناختی فراڈ کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مریضوں کے اعدادوشمار کو ہنگامی طور پر تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین