• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکس چینجز آج سے 3روز کیلئے بند رہیں گی

فیصل آباد (اے پی پی):ملک بھر کی تمام اسٹاک ایکس چینجزگارنٹیز لمیٹڈ آج سے آئندہ 3روز کیلئے بند رہیں گی ۔ اسٹاک ایکس چینجز گارنٹیز لمیٹڈ کے ذرائع نے بتایاکہ چونکہ حکومت نے آج 21 اگست بروز منگل سے 23 اگست بروز جمعرات تک 3 تعطیلات کااعلان کیاہے اس لئےحصص کی خرید و فروخت سمیت لین دین کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا۔اسٹاک ایکس چینجز 24 اگست بروز جمعہ دوبارہ کھلیں گی اور حصص کا لین دین کیا جائے گا ۔

تازہ ترین