• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک،روپے کے مقابلے میں ڈالر124روپے سے تجاوزکرگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر اونچی اڑان اڑنے لگا ۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر124روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر123روپے کی سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر35پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 123.85روپے سے بڑھ کر124.20روپے اور قیمت فروخت123.95روپے سے بڑھ کر124.30روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 121.50روپے سے بڑھ کر121.70روپے اور قیمت فروخت122.50روپے سے بڑھ کر123روپے پر جا پہنچا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یور و کی قیمت خرید 136روپے اور قیمت فروخت140.50روپے پر برقرار رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 151.50روپے اور قیمت فروخت156.50روپے پر مستحکم دیکھی گئی ۔
تازہ ترین