• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کرکٹ،پاک بھارت میچ کےٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ کے آن لائن ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ٹکٹوں کے نرخ750،550،300،150 درھم میں فروخت ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالی فائر ٹیم حصہ لے گی۔ ٹورنامنٹ 15سے28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین