• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’عالمی مالیاتی ادارے امریکہ کو قرضہ دینے سے احتراز کریں۔‘‘

پاکستانی وزیر خارجہ کے بیان پر امریکی حکام کی سٹی گم ہو گئی۔

’’بھارت دہشت گردوں کی سرپرستی سے باز آ جائے۔‘‘

پاکستانی صدر کے خطاب پر بھارت میں سناٹا چھا گیا۔

’’اسرائیل جلد از جلد فلسطینی ریاست کے قیام کا اعلان کرے!‘‘

اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیر اعظم کی تقریر کے بعد اسرائیلی پارلیمان کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

’’پاکستان اتنی جلدی فوجی اور معاشی سوپرپاور کیسے بن گیا؟‘‘

میں نے پوچھا۔

ڈوڈو نے بتایا،

’’پانچ سال پہلے ایک مسیحا آیا تھا۔

اس کا نام تھا عمران خان!‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین