• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیتھولک کلیسا کم سن بچوں کا تحفظ نہیں کر سکا، پوپ فرانسس

روم (جنگ نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں کیتھولک چرچ کے نام اپنے ایک خط میں لکھا ہے کہ پادریوں کے جنسی رویوں نے کلیسا کی ساکھ بری طرح متاثر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے تمام پادریوں اور اُن کے گناہوں پر پردہ ڈالنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ پوپ نے تین صفحات پر مشتمل اپنے خط میں متاثرین کے دکھوں پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے معذرت بھی کی۔ پاپائے روم نے کہا کہ احساسِ ندامت اور پچھتاوے کے باعث یہ محسوس ہوتا ہے کہ کلیسائی برادری کے بعض افراد کو ان اقدامات کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تھا، جن کا مقصد کم سن بچوں کی نگہداشت ہوتی ہے۔
تازہ ترین