• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور جاپان سائبریا کے راستے کارگو ٹرین سروس شروع کر یں گے

کراچی (نیوز ڈیسک) روس اور جاپان کے درمیان تجارت کیلئے سائبیریا کے ذریعے کارگو ٹرین سروس شروع کی جائے گی۔ فضائی اور سمندری راستے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کیلئے یہ تیسرا بڑا ڈسٹری بیوشن چینل ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9289؍ کلومیٹر طویل ٹرانس سائبیریا کارگو ریلوے ٹریک کے ذریعے یہ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ یہ دنیا کا طویل ترین ریلوے ٹریک ہے جو ماسکو کو مشرق بعید سے جوڑتا ہے اور اس میں سفر کا دورانیہ صرف سات دن ہے۔ یہ ریلوے لائن 1891ء سے 1916ء کے درمیان تعمیر کی گئی تھی اور اس طویل سفر میں 8؍ مختلف ٹائم زون آتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے سروس ستمبر میں شروع کی جا سکتی ہے اور تجرباتی سفر کیلئے 10؍ جاپانی کمپنیاں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ اس تجربے اور تحقیق کے دوران اخراجات، ٹرانسپورٹیشن کا وقت، انتظامیہ طریقہ کار اور دیگر ضروری عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔
تازہ ترین