• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقع پر بیان کے بعد بورس جانسن کو پارٹی کی خفیہ تفتیش کاسامنا

لندن( نیوزڈیسک) سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کو برقع سے متعلق اپنے بیان پر اب پارٹی کی جانب سے خفیہ تفتیش کاسامناہے۔مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ برقع کے حوالے سے بورس جانسن کے بیان نے پارٹی قیادت کاخواب دیکھنے والے بورس جانسن کو بظاہر عملاً پارٹی ہی سے نکال پھینکاہے۔اخبار لکھتاہے کہ حقیقت میں ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آتا، اور معاملات ابھی تک انتہائی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ بورس جانسن نے وضاحت کی ہے کہ وہ عام مقامات پر برقع پرپابندی کے مخالف ہیں لیکن انھوں نے اسلامی لباس کے حوالے قابل اعتراض بھی دئے ہیں۔جس پر فوری طورپر غم وغصے کااظہار کیاگیاہے۔ٹوری پارٹی کے مسلمان لارڈ شیخ کاکہنا ہے کہ بورس جانسن کومعطل کیاجانا چاہئے، جبکہ مسلم گروپ برہم ہیں اور ان کا کہناہے کہ شاید بورس جانسن سے ٹوری پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
تازہ ترین