• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساٹل انڈسٹری کی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے نام عرضداشت

اسلام آباد (حنیف خالد)ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے پنجاب بلوچستان کے پی کے اور بلوچستان ہائیکورٹ میں عیدالاضحٰی کی چھٹیاں 21سے23اگست تک کئے جانے اور ملک کے معاشی دارالحکومت کراچی میں حکومت سندھ کی طرف سے چار سرکاری تعطیلات کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عید کی تعطیلات 21،22،23اور 24اگست کو کرنے کا حکم دیا گیا ہے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے عہدیداروں جن میں بیڈلینن ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید بلوانی شامل ہیں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعظم عمران خان کے نام عرضداشت میں کہا ہے کہ پورے پاکستان میں تعطیلات کی تعداد یکساں ہونی چاہئے۔ اگر انڈسٹری عید کی وجہ سے چار دن تک بند رہے گی تو صنعتی پیداوار میں گراوٹ آئے گی اور پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اپنی برآمدات وعدوں کے مطابق امریکہ یورپ اور دوسری منڈیوں میں نہیں بھیج سکے گی۔

تازہ ترین