• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کے نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری ہونگے

اسلام آباد(حنیف خالد)ایف بی آر کی چیئرپرسن رخسانہ یاسمین نے ملک کے22بڑےبڑے شہروں میں موجودہ لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اور 19ریجنل ٹیکس دفاتر ، ریجنل کارپوریٹ ٹیکس دفاتر میں تعینات عہدیداروں اور اعلیٰ افسروں کی کارکردگی رپورٹیں منگوالی ہیں۔ اچھی کارکردگی والوں کو بہتر عہدے دیں گے اور جن کی شہرت اچھی نہیں ہوگی ان کو ان کی موجودہ پوزیشنوں سے الگ کردیاجائے گا اور غیر اہم آسامیوں پر تعینات کیاجائے گا۔ چیئرپرسن ایف بی آر سینئر ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز حبیب اللہ خان ممبرکسٹم زاہد کھوکھر متعلقہ ممبروںآئی آر کے چیف کمشنروں چیف کلکٹرزآف کسٹم کی مشاورت کے ساتھ آئندہ ہفتے وسیع پیمانے پر تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن ممبرایڈمن سے کرائیں گی۔وزیراعظم عمران خان رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کا اصول اپنائیں گے وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد انہوں نے اپنے رفقا سے مشاورت کے ساتھ سابقہ حکومت کے من پسند بیورو کریٹس کی جگہ اپنی نگاہ میں میرٹ پر پورا اترنے والے سینئر افسروں کو تعینات کریں گے وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء اور مشیروں کو ان سرکاری حکام کی فہرست تیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جو ان کی کابینہ کے وفاقی وزراء اور ان کے مشیروں کی پسند کے عہدیدار ہوں گے تا کہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے کم و بیش اکیس نکات پر عملدرآمد کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ بنے ہر وفاقی وزیر اپنے ساتھ ایسے وفاقی سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری جائنٹ سیکرٹری ڈائریکٹر جنرل اپنی وزارت سے منسلک کارپوریشنوں محکموں کے سربراہان مقرر کرانے کے لئے اپنے ذرائع سے معلومات جمع کرنے لگا ہے نئے بیورو کریٹس کی تقرری کے نوٹیفیکیشن چند روز بعد جاری ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد محمد جنید خان نے ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 1562/IR-V/2018 کے مطابق اپنا عہدہ خالی کر دیا ہے پیر کو انہوں نے ایف بی آر کے آئی ٹی ونگ میں سیکنڈ سیکرٹری کا چارج لے لیا ہے۔
تازہ ترین